پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ کا آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں نمایاں اعزاز

10:48 AM, 26 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی کیڈٹ آفاق مشوانی نے آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں قوم کا نام روشن کر دیا۔ آفاق مشوانی 147 پی ایم اے لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ ہیں۔ جن کا تعلق خیبرپختونخوا اپر دیر سے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رائل ملٹری کالج آسٹریلیا میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب منقعد کی گئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران شاندار کارکردگی کے اعتراف میں آفاق مشوانی کو میجر جنرل فنلے ایوارڈ-2024 سے نوازا گیا۔

آفاق مشوانی رائل ملٹری کالج آسٹریلیا سے اعلیٰ سطح کی کامیابی حاصل کرنے  کے بعد پاس آؤٹ ہوگئے۔ یہ ایوارڈ رائل ملٹری کالج میں صرف بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی کیڈٹ نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

کیڈٹ آفاق مشوانی نے الما میٹر پی ایم اے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ پی ایم اے کی  ٹریننگ کے ابتدائی مہینوں میں بہت کچھ سیکھ لیا تھا"۔

قوم کو اپنے اس نامور فرزند پر فخر ہے۔ آفاق مشوانی کی شاندار کارکردگی ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم مثال ہے۔

مزیدخبریں