(ویب ڈیسک ) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 تھی ، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔