مصرمیں پیش آئے افسوسناک واقعہ نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

06:39 PM, 26 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)مصرمیں ایک چونکا دینے والے واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا, دقہلیہ گورنری کے شہر " دکرنس" کے " میت رومی" یوتھ سینٹر کے ایک سوئمنگ پول میں 11 بچے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

دریں اثنا دکرنس جنرل ہسپتال کے سکیورٹی چیف نے دقہلیہ میں سکیورٹی سروسز کو 11 بچوں کی آمد کے بارے میں مطلع کیا جب وہ ایک سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ پتا چلا کہ ان کی عمریں 12 سال سے زیادہ نہیں تھیں،کھیلوں کی وزارت کی انڈر سیکرٹری منیٰ عثمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئےاس واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن مقرر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہواس کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ آفیسر اور سوئمنگ پول مینیجر کو کام سے معطل کرکے تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے،رومی یوتھ سینٹر کے ایک باخبر ذریعے نے التایا کہ اس واقعے سے مرکز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایک نجی کلب نے وزارت نوجوانان اور کھیل کو ادا کی جانے والی فیس کے عوض جگہ کرائے پر دی تھی، جو کچھ ہوا وہ سوئمنگ پول میں جراثیم کشی کے وقت ہوا تھا۔ تمام بچوں کا ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا گیا ہے۔

مزیدخبریں