(ویب ڈیسک ) بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر کی کرسی گزشتہ 10 سالوں سے خالی تھی۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں آج راہل گاندھی نے اوم برلا کو ایوان کے اسپیکر کی شکل میں پھر سے منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پرُزور تقریر حکومت کے پاس سیاسی طاقت ہے، لیکن اپوزیشن بھی ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بار اپوزیشن نے گزشتہ بار کے مقابلے میں ہندوستانی عوام کی آواز کی بہت زیادہ نمائندگی کی ہے۔ اپوزیشن آپ کے کام میں آپ کی مدد کرنا چاہے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان اچھی طرح کام کرے۔ یہ بہت اہم ہے کہ تعاون بھروسہ کی بنیاد پر ہو۔ یہ بہت اہم ہے کہ اپوزیشن کی آواز کو اس ایوان میں نمائندگی کرنے کی اجازت دی جائے۔ کی۔ انھوں نے کہا کہ میں آپ کو دوسری بار منتخب ہونے کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو پورے اپوزیشن اور انڈیا بلاک کی طرف سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ ایوان ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور آپ اس آواز کے آخری فیصلہ ساز ہیں۔
ہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ ایوان کتنی کامیابی سے چلتا ہے، بلکہ سوال یہ ہے کہ ہندوستان کی کتنی آوازیں یہاں سنی جائیں گی۔ اگر آپ اپوزیشن کی آواز کو خاموش کر کے ایوان کو چلاتے ہیں تو یہ غیر جمہوری ہوگا۔ ملک کی عوام امید کرتی ہے کہ اپوزیشن آئین کی حفاظت کرے۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی آواز اٹھانے کی اجازت دے کر آپ آئین کی حفاظت کا فریضہ نبھائیں گے۔