(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے عاطف خان کابینہ میں بیٹھے ہوئے لوگ نیب قوانین میں ترمیم کرکے 1200 ارب روپے معاف کروائے،گلوکار ملکو سے زبردستی اپنی تعریف میں گانا بنوایا گیا،عامر ڈوگر نے کہا پنچاب میں 5 ہزار تحریک انصاف کے کارکنان جیل میں ڈالے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں کٹوتی تحریک پر عاطف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کابینہ ڈویژن کی ذمہ داری پالیسی سازی کرنا ہے، ایک کرپشن ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہے، دوسری لالچ کی بنیاد پر ہوتی ہے، کابینہ میں بیٹھے ہوئے لوگ نیب قوانین میں ترمیم کرکے 1200 ارب روپے معاف کروائے، سننے میں آیا کہ کابینہ ڈویژن سوشل میڈیا پر فائر وال تنصیب کرنے کی منظوری دی جارہی ہے۔
سیاست دان، صحافیوں کے ساتھ ساتھ شاعر تک کو نہیں چھوڑا گیا، ایوان میں گلوکار ملکو کے گانے کا تذکرہ بھی ہوا،گلوکار ملکو سے زبردستی اپنی تعریف میں گانا بنوایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کل ایک لسٹ پیش کی گئی کہ پنچاب میں 5 ہزار تحریک انصاف کے کارکنان جیل میں ڈالے گئے، سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام آئے گا،اڈیالہ جیل کا تالا کھلے گا بانی پی ٹی آئی واپس آکر وزیراعظم بنے گا۔
جن سفید ہاتھی اداروں کے لیے کروڑوں روپے رکھا گیا ان کی کٹوتی کی جائے، کیوں ہم اربوں روپے کا بجٹ اس جعلی حکومت کو دیں،کٹوتی کی پیش کی گئی تحاریک کو اسپورٹ کرتے ہیں۔