کینیا؛ صدر کا متنازع ٹیکس تجاویز واپس لینے کا اعلان

08:34 PM, 26 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) کینیا کے صدر کا متنازع ٹیکس تجاویز واپس لینے کا اعلان، صدر نےمالیاتی بل ترامیم کےلیے واپس پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے صدر کا متنازع ٹیکس تجاویز واپس لینے کا اعلان  کردیا، ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیےگئے،گذشتہ روز مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی تھی، پرتشدد مظاہروں میں درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

  کینیا میں عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے جی رہے بھاری ٹیکس کا قانون منظور کئے جانے کے بعد عوام کا صبر جواب دے گیا ہے،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکس میں اضافے کے خلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا تھا۔

کینیا کی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکامی کے بعد آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا تھا،مظاہروں میں 200 سے زائد زخمی بھی ہوئے جبکہ100 سے زائد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں