کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور، انگلش بولر نے ایک اوور میں 43 رنز  دیدیے

09:50 PM, 26 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )  انگلینڈ کے بولر اولی رابن سن نے کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   انگلش کاؤنٹی میں لیسٹرشائر اور سسکس کے  درمیان میچ  کھیلا گیا۔ جس میں   اولی رابن سن نے ایک اوور میں 43 رنز کھائے۔

لیسٹرشائر کے بیٹر لوئیس کمبر کی جانب سے   اولی رابن سن کے اوور میں 6  چوکے اور 2  چھکے لگائے گئے اور ایک سنگل لیا۔اورلی نے اس اوور میں 3 نوبالز کرائیں۔

واضح رہے کہ  کاؤ نٹی چیمپئن شپ میںایک  نو بال کے 2  رنز کا قانون ہے،جس کے باعث   3  نو بالز کے 6  رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے۔

خیال رہے کہ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے ۔قبل ازیں 1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک  سیزن میں رابرٹ وینس نے 23 گیندوں کے اوور میں 77 رنز دیے تھے ان کے اس اوور میں 17 نوبالز شامل تھیں۔

مزیدخبریں