اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 63 افراد انتقال کر گئے جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہو گئی۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4368 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 145 ہو گئی ہے۔