”گیلانی کے اقدام سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا “

05:30 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے ہیں۔

معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس چئیرمین کے خلاف عدالت میں کیس ہے اس کے پاس اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی عرضی لے کر جانا مناسب نہیں لگا، یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کو بتاتے۔

یوسف رضا گیلانی قابل احترام ہیں مگر ان سے یہ توقع ضرور کی جاتی تھی کہ وہ کسی یکطرفہ قدم کو اٹھانے کی بجائے ان پی ڈیم ایم جماعتوں کو ضرور اعتماد میں لیں گے جن کے ووٹوں کے بنا وہ کبھی سینٹر منتخب نہیں ہو سکتے تھے مگر انہوں نے باپ پارٹی کے سینیٹرز کو زیادہ قابل اعتماد سمجھا- پسند اپنی اپنی۔

مزیدخبریں