نہر سویز بندش، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

05:41 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: نہر سوئز کی بندش کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے۔ نہر سوئز کی بندش سے عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 43 سینٹس فی بیرل اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خام تیل 62.38 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تائیوان کا ایم وی ایور گرین بحری جہاز نہر سویز میں پھنس گیا ہے جس کے بعد عالمی تجارت کے اہم بحری راستے پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

جہاز پھنسے کا واقعہ منگل کے روز نہر سوئز میں واقع بندرگاہ کے شمال میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو ملانے والی سویز کینال کا شمار دنیا کی اہم تجارتی شاہراہوں میں ہوتا ہے جو کہ عالمی سطح پر بحری تجارت کا 10 فیصد راستہ فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں