”انصاف نہ ملے تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں “

06:41 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں سیاست کا ادارہ ہے، انصاف نہ ملے تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں پر عوام آج مشتعل ہیں، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، کورونا کے دوران مریم نواز کے معاملے پر وزیراعظم نے اجلاس کیا، کشمیر کے مسلے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، حکومت ہر معاملے میں جھوٹ بولتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پولیٹیکل انجنئیرنگ کرتا ہے، کیا کبھی نیب چیئرمین نے آئین پڑھا؟ وزیراعظم کو میٹنگ کورونا پر کرنی چائیے تھی، پی ٹی آئی والے کسی معاملے کو تو سنجیدگی سے لیں، 3 سال گزرنے والے ہیں چینی کی قیمت 110 روپے پر رہی، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے، براڈ شیٹ کی فائلیں غائب ہو گئیں، نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کا نظام مفلوج کیا ہوا ہے، ملک تباہ ہو گیا ہے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا یہن بھی کہنا تھا کہ دنیا کی مہنگی ترین بجلی آج پاکستان میں ہے، آرڈیننس جاری کیوں کرتے ہیں کیا قومی اسمبلی اس کے لیے موجود نہیں ہے؟

مزیدخبریں