آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

07:09 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آج موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی ابر آلود ر ہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علا قو ں میں مو سم خشک،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علا قو ں میں بھی موسم آج خشک ر ہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، کشمیر میں آج موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں