پاکستان کا شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ

07:56 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنیوالا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے میزائل کی ٹیسٹ فلائٹ کا مقصد ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ شاہین ون اے میزائل کے ویپن سسٹم اور ایڈوانسڈ نیوی گیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شاہین ون اے میزائل کی ٹیسٹ فلائٹ دیکھنے کے لئے ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق چئیرمین نیسکام،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ اور اعلی حکام بھی موجود تھے، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجنئیرز کو مبارکباد بھی دی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شاہین ون اے کا تجربہ تکنیکی مہارت اورعزم کا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں