پنجاب: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

08:07 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا۔ رواں سال کے سب سے زائد 2451 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 207,765 ہو گئی ہے۔ لاہور بھی ہاٹ سپاٹ ایریاز میں شامل ہے اور رواں ماہ کے سب سے زائد کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں ننکانہ 17، قصور 14، شیخوپورہ 19، راولپنڈی 126، جہلم 9، اٹک 4، چکوال 1، حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 58 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سیالکوٹ 72، نارووال 7، گجرات 61، منڈی بہاؤالدین 12، ملتان 83، خانیوال 3، ڈیرہ غازی خان 5 اور وہاڑی میں 10 کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق فیصل آباد میں 190، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، جھنگ 7 اور رحیم یار خان میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ سرگودھا 45، میانوالی 4،خوشاب 3، بہاولنگر 8، بہاولپور 17، لودھراں 2، بھکر 5، ساہیوال 20، پاکپتن 4 اوراوکاڑہ میں 13 کیس سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 43 ہلاکتیں ہوئیں، اموات کی کل تعداد 6,140 ہو چکی ہے۔ اب تک 3,719,232 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 181,351 ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں