”گوگل کو ٹریفک میپ کا سسٹم سندھ حکومت نے بنا کر دیا “

09:01 AM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

کرچی(پبلک نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے دعوی کیا ہے کہ گوگل میپ میں ٹریفک کے لیے دیکھائی دینے والی ریڈ اور وائٹ لائن سندھ حکومت نے گوگل کو بنا کر دی ہے، تاکہ شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

تیمور تالپور نے سندھ اسمبلی کی کاررائی کے دوران ایوان کو بتایا کہ اگر ٹریفک جام میں پھنس جائیں تو ایف ایم ریڈیو آن کرلیں۔ اگر کسی کومعلوم کرنا ہوکہ کہاں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف احتجاج ہورہاہے تو ہمارے سسٹم سے مدد لیں، گوگل بھی سندھ حکومت کے سسٹم سے مدد لے رہاہے۔

سندھ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے ایوان کو مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سندھ بہت آگے ہے، کراچی سیف سٹی منصوبہ جلد شروع کر رہے ہیں جو 3 سال تک مکمل کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد شہرقائد محفوظ ترین شہر بن جائے گا۔

مزیدخبریں