یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، 4 آزاد اراکین کی حمایت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو اکثریت ملی
یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کے پاس جانے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں گیلانی نوازشریف کو اپنی مجبوری بیان کرتے تو وہ خوشی سے عہدہ دےدیتے، پی ڈی ایم سے بےوفائی کرنے والا تصور سے زیادہ بڑی قیمت اداکرے گا، رانا ثناءاللہ بولے اس معاملے کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سامنے رکھیں گے
مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام، پیپلزپارٹی وفد کی قمر زمان کائرہ کی قیادت میں جاتی عمرہ آمد، پی ڈی ایم رہنماؤں کی بڑی تعداد جاتی عمرہ میں جمع ہوئی، اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت، شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، کہتے ہیں ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے
نیب احتساب کا نہیں سیاست کا ادارہ ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں انصاف نہ ملے تو لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں، نیب کی انتقامی کارروائیوں پر عوام آج مشتعل ہے، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، حکومت ہر معاملے میں جھوٹ بولتی ہے، ملک تباہ ہوگیا ہے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں