مصر میں مسافر ٹرین کو حادثہ ، 32 ہلاک

12:47 PM, 26 Mar, 2021

حسان عبداللہ

قاہرہ(پبلک نیوز) مصر میں خوفناک ٹرین حادثے میں درجنوں مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مصری حکام نے تاحال 32 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ شمالی شہر سوہاج میں پیش آیا، 60 سے زیادہ زخمیوں کو نکال لیا گیا، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مصر کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر 36 ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایمرجنسی بریکس لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مصر میں نارتھ افریقا کا سب سے بڑا ریلوے کا نظام موجود ہے، گزشتہ کئی سالوں سے یہاں پر ٹرین حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں