”ایک ہی حکمت عملی سے مختلف نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی “

01:47 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراو نے کہا ہے کہ ایک ہی طرح سے کام کرنے یا ایک ہی طرح کی پالیسی بار بار دہرانے سے مختلف یا الگ الگ نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انڈین میڈیا ہاؤس ٹائمز ناؤ کی جانب سے منعقدہ کیے جانے والے انڈیا اکنامک کانلیو میں ایک دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2003 میں ہونے والے سیز فائر معاہدہ کے بعد یہ گزشتہ تقریباً پانچ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے ایل او سی پر اتنی خاموشی ہے۔

رواں برس 25 فروری کو پاکستان اور بھارت کے مابین ایل او سی پر سختی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے انڈین آرمی سربراہ نے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں حالیہ معاہدہ کے بعد سے لے کر اب تک ایل او سی پر ایک بھی گولی نہیں چلی۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ دنوں ایک بیان دیا تھا کہ دونوں ممالک کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔ جس پر بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ ہو گیا، سرحد پار سے کسی طرح کی جارحیت یا فائرنگ نہیں ہوئی، سرحد پر دخل کی بھی کوئی کوشش نہیں دیکھنے میں آئی۔ انھوں نے کہا کہ مسقتبل میں اس معاہدہ کی پاسداری کے لیے پُر امید رہنے کی یہی ایک وجہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) رواں برس فروری میں بنیادی معاملات اور تحفظات دور کرنے اور لائن آف کنٹرل پر جنگ بندی معاہدہ پر سختی سے عمل در آمد کرنے پر متفق ہوئے تھے۔

مزیدخبریں