پی پی کا ذوالفقار بھٹو کے یوم شہادت پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

02:35 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے مرکزی و صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ضلعی سطح پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے عوام اور کارکنان کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مزیدخبریں