'ویکسین لگوائیں ورنہ گھر جائیں' سندھ حکومت کی ہیلتھ ورکرز کو تنبیہہ

04:42 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے تمام ہیلتھ ورکرز کو تنبیہہ کی ہے کہ لازمی طور پر ویکسی نیشن کرائیں اگر نہیں کرائیں گے تو ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

صوبائی وزیر سندھ برائے صحت عذرا پیچوہوا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں خود بھی لگوا چکی ہوں۔ اس کا کسی بھی طرح مضر اثر نہیں ہے۔ میں تمام ہیلتھ ورکز سے اپیل کرتی ہوں کہ جلدی سے جلدی وہ بھی ویکسی نیشن کرا لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1 لاکھ 72 رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز میں سے 33 ہزار نے ویکسین نہیں لگوائی۔ ویکسین محفوظ ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔ اگر کسی ورکر نے ویکسین نہیں لگوائی تو اس کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

مزیدخبریں