وزیراعظم نے ندیم بابر سے استعفیٰ طلب کرلیا

05:45 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرولیم بحران کیوں پیدا ہوا؟ وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کے لیے ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی وزراء شیریں مزاری، شفقت محمود اور اسد عمر نے اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ندیم بابر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوئی تھیں۔ لیکن اس کے بعد ملک بھر میں قلت کے باعث بحران پیدا ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ دسمبر میں بحران کے حوالے سے رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم برہمی کا اظہار کیا۔ ندیم بابر اپنی وضاحتیں پیش کرتے   رہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کے جائزہ کے لیے اسد عمر، شیریں مزاری اور شفقت محمود پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزیدخبریں