پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 27مارچ 2021

07:22 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

66.4 فیصد شیئرز کی خرید سے متعلق پبلک اناونسمنٹ آف انٹیشن معمول کا حصہ ہے۔ شنگھائی الیکٹرک پاور کی جانب سے عارف حبیب لمیٹڈ کے ذریعے شیئرز کی خریداری کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے تحت خرید سے متعلق نئی انٹیشن کی میعاد 180 دن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان کو فون. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی پی امیدوار کی اے این پی کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت آئندہ مردم شماری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس. اجلاس میں 2017ء کی مردم شماری کے طریقہ کار اور آئندہ کی مردم شماری کیلئے سفارشات پر غور. کمیٹی کی عالمی معیار کے مطابق آئندہ مردم شماری کرانے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنانے پر زور

وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکی زیر صدارت رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ترقی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاسچیئرمین سی پیک اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ خیبر پختونخوا کے نمائندوں ا و دیگر اعلی حکام کی شرکت

پاکستان پیپلزپارٹی نے کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا. پاکستان پیپلزپارٹی نے مرکزی و صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا

مزیدخبریں