پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
06:58 AM, 26 Mar, 2022
اسلام آباد: اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے متوقع جلسہ کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے۔ ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق ممنوعہ علاقہ جات پروجیکٹ موڑ سری نگر ہائی وے ، پشاور موڑ انڈرپاس سرینگر ہائی وے، ایکسپریس چوک جناح ایونیو ،ایجوکیشن چوک ایچ ایٹ،ڈھوکری چوک سرینگر ہائی وے ، شہری آمدورفت کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں ۔ ریڈ زون آنے جانے کے لیے سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں ،نیو ائیرپورٹ ،پشاور جی ٹی روڈ ،کے لیے 26 نمبر چونگی ،جی 13 سے مارگلہ روڈ استعمال کرکے اسلام آباد آ سکیں گے ،نسٹ یونیورسٹی ،اسلامک یونیورسٹی ،نیشنل پولیس اکیڈمی اور پولیس لائن جانے کے لیے جی الیون پولیس لائن ٹرن استعمال کریں ،مری بھارہ کہوسے موٹروے ،پشاور اور نیو ائیرپورٹ جانے والے ،براستہ مری روڈ ،راول ڈیم چوک ،ترامڑی چوک ، کھنہ کور ال سے ہوتے ہوئے راولپنڈی صدر روڈ سےآجا سکتے ہیں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے جانے کے لیے براستہ فیصل ایونیو ،نائنتھ ایونیو ،مارگلہ روڈ ،مری روڈ استعمال کریں،پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ 26 نمبر چونگی سری نگر ہائی وے ،اسلام آباد چوک ،پروجیکٹ موڑ ،جی نائن ٹرن سے پشاور موڑ کے ساتھ مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں ۔ لاہور جی ٹی روڈ راولپنڈی سٹی سے جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے براستہ اسٹیڈیم روڈ ،آئی جے پی روڈ ،اور نائنتھ ایونیو پشاور موڑ بازار کے ساتھ مقرر کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں ، کشمیر ،مری اور بارہ کہو سے آنے والے شرکاء براستہ راول ڈیم ،مری روڈ ،فیض آباد ،آئی جے پی روڈ ،اور نائنتھ ایونیو اپنی گاڑیوں کو مقرر کردہ پارکنگ میں پارک کر کے جلسہ گاہ میں شریک ہوں گے ۔ زیرو پوائنٹ تا پشاور موڑ فلائی اوور اور نائنتھ ایونیو چوک تک روڈ پر پارکنگ ممنوع ہے ،کسی بھی قسم کی ٹریفک کا ریڈ زون میں داخلہ بند ہے ۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پی ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو اسلام آباد کی ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا ، مزید معلومات کے لئے 0519262234، 03342874287, اور ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔