اتحادی پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے

07:39 AM, 26 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہےکہ اتحادیوں کی آپس میں مشاورت جاری ہے، حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو اتحادی کل کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے۔ حکومت میں رہیں یا نہیں اسے حوالے سے اتحادیوں کی آپس میں مشاورت جاری ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے دیگر اتحادیوں سے رابطے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم،باپ،جی ڈی اے اور ق لیگ کا مشترکہ فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے ۔ حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو اتحادی کل کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے۔تاہم جی ڈی اے ابھی تک حکومت سے الگ ہونے کو تیار نہیں ہے، چوہدری برادران پیر پگارا سے اس پر بات کرینگے ۔مسلم لیگ ق کا موقف ہے کہ کسی سے مذاکرات یا ملاقات سے انکار نہ کریں مگر فیصلہ مت سنائیں۔ ق لیگ ،ایم کیو ایم اور باپ نے ساڑھے تین سال میں حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے آج کی حکومتی وفد کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ۔ اپوزیشن نے جو وعدے کیے ہیں ان پر عمل درآمد کی تحریری ضمانت لینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کو اہم قرار دے دیا ۔
مزیدخبریں