انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی، عدالت کا وزیر اعظم کی درخواست پر حکم جاری

09:39 AM, 26 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم میں وزیراعظم، وزراء کی پابندی کے خلاف وزیر اعظم کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ جسٹس عامر فاروق نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کاروائی پر سٹے آرڈر نہ مل سکا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران خان اور اسد عمر کو سٹے آرڈر نہ ملا ۔ وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی مہم میں وزیر اعظم، وزراء کی پابندی خلاف قانون ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوں۔
مزیدخبریں