موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، سی ٹی او لاہور
05:40 PM, 26 Mar, 2023
لاہور: سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا شروع کردی ہے۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی او لاہور شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم ہیں ۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا شروع کردی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ رواں سال بغیر ہیلمٹ 04 لاکھ 47 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کئے جارہے ہیں، منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔