پتنگ کی ڈور پھرنے سےایک اور نوجوان ہسپتال پہنچ گیا

09:32 AM, 26 Mar, 2024

پبلک نیوز: سیالکوٹ میں  پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا،  پتنگ کی ڈور پھرنےسے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق  پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کے  شدید زخمی ہونے کا واقعہ سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا۔ 

عینی شاہدوں کے مطابق  عزیزنامی نوجوان جنرل بس اسٹینڈ سے کچہری کی طرف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کاچہرہ شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں سردار بیگم ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی پولیس پتنگ فروشوں  اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، قاتل کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں