مخصوص نشستوں کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

10:00 AM, 26 Mar, 2024

پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے مخصوص نشستوں  کے معاملے پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے۔

تحریری حکم نامے میں جسٹس راحیل کامران شیخ نے لکھا کہ معاملہ ایک اہم نوعیت کا ہے ،سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں بھی لارجر بینچ بن چکا ہے، چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اور اظہر صدیق نے مخصوص نشستیں نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں