ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کی شہری پر ہاکی سے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو ہاکی سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہا کہ ملزم ڈکیتی کے لیے گھر میں داخل ہوا تھا، گھر میں موجود خاتون نے پولیس کو بلایا اور پولیس نےگھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل سکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔