پبلک نیوز: جامشورو کے قریب کوٹری اسٹیشن پر مسافر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین کی خالی بوگیوں کو ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر منتقل کیا جا رہا تھا،ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر منتقلی کے دوران بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،کوٹری سے دادو لاڑکانہ جانے والا ٹریک حادثے کے باعث مکمل بند ہے۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث 30 فٹ ریلوے ٹریک کو متاثر ہوا ہے،متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لئے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔