ڈی جی FIA اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے رسہ کشی عروج پر

01:01 PM, 26 Mar, 2024

پبلک نیوز: عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل اور وفاقی کابینہ کے حلف اٹھالینے کے بعد اب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کے اہم عہدوں کیلئے رسہ کشی عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کے لیے دو نام فیورٹ ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مومن آغا اور کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا میں سے ایک کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کیا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے فیورٹ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر عثمان انور بھی وفاق میں تعینات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی تبدیلی اگلے مرحلے میں ہوگی۔ اسلام آباد کے دونوں بڑے عہدوں کے لیے مختلف امیدواروں کے نام زیر غور ہیں اور اس حوالے سے مختلف پولیس اور ڈی ایم جی افسران نے اہم ترین تعیناتی حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

پنجاب پولیس کا نیا سپہ سالار کون ہوگا؟ ناموں پر غور شروع: 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی نشست کی دوڑ میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی شامل ہیں۔ سابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سابق آئی جی بلوجستان رائے طاہر بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

سابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لیے زیر غور ہے۔

مزیدخبریں