بالٹی مور ،کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرانے سے دنیا کا تیسرا بڑاپل گر گیا

01:04 PM, 26 Mar, 2024

  ویب ڈیسک :امریکی ریاست بالٹی مور میں کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرانے سے فرانسس اسکاٹ برج گرگیا ۔۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست بالٹی مور میں سمندر پر واقع فرانسس اسکاٹ برج جو1200 فٹ لمبا دنیا کا تیسرا بڑا پل تھا اس وقت گر کر تباہ ہوگیا جب ایک کنٹینر سے لدا   بحری جہاز اس کے ایک پلر سے ٹکرایا۔

 پہلاپلر گرتے ہی دوسرے پلر یکے بعد دیگرے گرتے چلے گئے اور پل مکمل طورپر سمندر میں جا گرا۔

   واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑی ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک کارکنوں کو کوئی لاش نہیں مل سکی ۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-26/news-1711445057-8186.mp4

کئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کچھ چلتے ہوئے لوگ بھی ندی میں گر گئے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پُل منہدم ہونے سے کم از کم 7 افراد اور درجنوں کاریں ندی مین گر گئی ہیں، جس کی وجہ سے کئی ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی پار کرنے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کریں اور فرانسس اسکوٹ کی پُل کی طرف نہ جائیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ نے ندی کے راستے کو دونوں ہی طرف سے روک دیا ہے اور ٹریفک کو دوسری طرف کے لیے ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔

 بالٹیمور کے فائر ڈپارٹمنٹ نے تو یہ بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کوئی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

یہ پل تقریباً 3 کلومیٹر طویل تھا جس سے مال بردار جہاز علی الصبح تقریباً 1.30 بجے ٹکرایا۔

فرانسس اسکاٹ پل امریکہ کے انتہائی اہم پُلوں میں شامل تھا۔ یہ پُل نہ صرف بالٹیمور علاقے کے لیے اہمیت رکھتا تھا، بلکہ جو لوگ واشنگٹن اور نیویارک جانا چاہتے تھے، ان کے لیے بھی ضروری تھا۔ 

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے بعد پُل میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیاں نیچے پانی میں گر گئیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پُل جب منہدم ہوا تو کچھ کنسٹرکشن ملازمین بھی وہاں پر موجود تھے جو ندی میں گر گئے۔ اس درمیان کوسٹ گارڈ فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ جہاز پر سنگاپور کا پرچم لگا ہوا تھا۔ اس جہاز کا نام ڈالی ہے اور وہ 948 فیٹ لمبا ہے۔ یہ جہاز بالٹیمور سے کولمبو (سری لنکا) کے لیے روانہ ہوا تھا جو فرانسس اسکاٹ کی پُل سے ٹکرا گیا۔ اس پُل کا نام امریکہ کے مشہور رائٹر فرانسس اسکاٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں