سرٹیفائیڈفارمز الیکشن کمیشن نےہی جاری کرنے ہیں آج کریں یا دس دن بعد۔چیف جسٹس

01:44 PM, 26 Mar, 2024

ویب ڈیسک:ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے بعد انتخابی نتائج سے متعلق سرٹیفائیڈ فارمز اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرنے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے کل تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حالیہ عام انتخابات میں بطور رکن قومی اسمبلی حصہ لینے والے امیدواروں سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پٹیشنر شعیب شاہین خود ذاتی حیثیت میں جبکہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ سرٹیفائیڈ فارمز حاصل کرنا آپ کا قانونی حق ہے، جو حکم شعیب شاہین کی درخواست پر کیاہے،سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر بھی وہی حکم ہے۔ یہ فارمز الیکشن کمیشن نے ہی جاری کرنے ہیں آج کریں یا دس دن بعد۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں