ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے اہم ٹویٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور میں ن لیگی ایم پی اے ملک وحید کے کالے شیشوں والی گاڑی روکنے کے "جرم" میں سب انسپکٹر "جبری ٹرانسفر"، ن لیگی ایم پی اے عظمی کاردار کی چین گم ہونے پر ماڈل ٹاؤن کلب کی خواتین ملازموں کی تھانہ میں "ظالمانہ چھترول"، "مالی امداد کے مستحق" ن لیگی احد چیمہ کے "نادار بچوں" کی فیس کے معاملہ پر ایک تعلیمی ادارہ کا پرنسپل مستعفی اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے!، یہ ان کی پارٹی کی پہلے مہینے کی پرفارمنس ہے۔
یاد رہے کہ مونس الہٰی ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے لیے جیل اور ایف آئی اے نہیں بلکہ الگ پلان بنا ہوا ہے، عمران خان کو ریلیف ملے گا تو ویسے ہی ہمیں بھی ملے گا۔
پی ٹی آئی قائد عمران خان باہر آئیں گے تو میرے، حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر رہنماؤں کی واپسی کے امکانات ہوں گے کیوں کہ اس وقت ہمارے لیے جیل اور ایف آئی اے والا نہیں بلکہ الگ پلان بنا ہوا ہے۔