میکسیکو کی 15 ریاستوں میں تقریباَ 58 جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاع،خبر ایجنسی

06:06 PM, 26 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: میکسیکوکی 15 ریاستوں میں تقریباَ 58 جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاع ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی 32 ریاستوں میں سے کم از کم 15 ریستوں میں خطرناک آگ نے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ آگ کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہ ہو سکی،تاہم  آگ کو بجھانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے 3500 ایکٹر رقبے کو اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے،آگ سے متعدد گھر وں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں