امبانی فیملی نے مہمانوں کو کیا قیمتی تحائف دیے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

07:16 PM, 26 Mar, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کی امیرترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی کا چرچہ سوشل میڈیا پر خوب رہا کیونکہ دنیا بھر سے اسپیشل مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، مگر کیا آپ جانتے ہیں امبانی فیملی نے آنے والوں مہمانوں کو کیاقیمتی تخائف دیے؟

تفصیلات کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا کی پری ویڈنگ فنکشنز میں مکیش امبانی نے اپنے خزانے کے منہ کھول دیے اور صرف مہمانوں کی آمد، رہائش اور کھانے پینے پر ہی پیسہ پانی کی طرح نہیں بہایا بلکہ ہر مہمان کو انتہائی قیمتی اور نا قابل یقین تحائف سے بھی نوازا۔

 گذشتہ ماہ بھارتی گجرات کے جام نگر میں منعقدہ تین روزہ تقریبات میں بالی وڈ کے تمام چوٹی کے ستاروں، کاروباری شخصیات سمیت دنیا بھر سے نامور فنکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکر برگ، گلوکارہ ریانا، بھارتی فلم انڈسٹری سے شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان سمیت پورے بالی ووڈ کے ستارے جگمگا رہے تھے۔

بھارتی  میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امبانی فیملی کی جانب سے مہمانوں کو جو قیمتی تحائف دیے گئے ان میں دنیا کی نامور برانڈ ’وئس ووٹن کے بیگز‘ جو انتہائی نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ بنائے گئے تھے۔

ہر مہمان کو قیمتی سونے کی چین، ڈیزائنر جوتے، آرام دہ قیمتی نائٹ ویئر، ہاتھی، سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں بھی تحائف میں شامل تھیں۔

  رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے ان تقریبات پر مجموعی طور پر 1200 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اننت امبانی رواں سال 12 جولائی کو صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔

مزیدخبریں