ویب ڈیسک: عیدالفطر پر نئے کرنسی توٹ جاری ہوں گے یا نہیں ؟عوام کو ہےانتظار ، کیونکہ بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ عیدی بکھیرتی ہے اور اس حوالے سے زیادہ تر لوگ نئے نوٹوں کے انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو عیدوں کی طرح اس عید بھی اسٹیٹ بینک نئے نوٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی بینکس بھی نئے نوٹ شہریوں کو نہیں دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ کووڈ کے بعد سے عید پر عوام کے لیے نئے نوٹوں کا اجرا بند ہے۔ تاہم کمرشل بینکوں کو کرنسی نوٹوں کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس سب میں کرنسی مافیا کے فعال ہونے کا امکان ہے، جو کہ نئے نوٹوں کی فروخت بلیک مارکیٹ میں شروع کر سکتا ہے۔ڈیلرز 10 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی 200 سے 300 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک اس حوالے سے باقاعدہ بیان آنے والے دنوں میں جاری کر سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ مرکزی بینک کبھی بھی عام لوگوں کو براہ راست بینک نوٹ جاری نہیں کرتا۔کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو بغیر کسی ایسی ہدایات کے فراہم کیے جاتے ہیں جو لوگوں کے مخصوص گروپوں کو دوبارہ تقسیم کرنے یا جاری کرنے پر پابندی لگائیں۔
مرکزی بینک نے چند سال قبل عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کی تھی۔
لوگ 8877 پر ایک ٹیکسٹ بھیجتے تھے اور جواب میں موصول ہونے والا ٹیکسٹ میسیج منتخب کمرشل بینکوں میں دکھا کر الاٹ کیے گئے کوٹہ کے مطابق نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے تھے۔
8877 پر ٹیکسٹ بھیجنے کے چارجز 1.5 روپے کے علاوہ ٹیکس تھے۔لوگوں نے کووڈ-19 پھیلنے سے پہلے 2019 تک اس سروس کا فائدہ اٹھایا تھا، لیکن یہ سروس وبا کے دنوں میں معطل کر دی گئی تھی اور اب تک اسے دوبارہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔