ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت ٹیمیں 1 گروپ میں  شامل 

10:07 PM, 26 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 19 جولائی سے 28 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان ، انڈیا،یواے ای اور نیپا ل کو رکھا گیا، بنگلہ دیش ، سری لنکا،ملائیشیا اور تھائی لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیاکپ کا آغاز 19 جولائی کو پاکستان اور نیپال کےدرمیان میچ سے ہو گا۔ پاکستان اور انڈیا کےدرمیان میچ 21 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

مزیدخبریں