لاہور(پبلک نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں کے امارات جانے کے شیڈول میں تبدیلی واقع ہو گئی ہے۔
پاکستان سے اب ایک کی بجائے دو چارٹرڈ طیارے جائیں گے جبکہ دونوں فلائیٹس کی روانگی میں ایک روز کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ روانگی میں تاخیر تمام ویزوں کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے ۔ لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قائم آئسولیشن کو ایک روز کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل شرکاء کے ویزے ایمریٹس کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے، ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے رات پی سی بی کو آگاہ کیا کہ کچھ ویزے آنا باقی ہیں۔