’’ یروشلم پر حملوں کا مطلب علاقائی جنگ ہے‘‘

06:14 AM, 26 May, 2021

حسان عبداللہ

بیروت (پبلک نیوز) حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یروشلم پر حملوں کا مطلب علاقائی جنگ ہے۔

لبنان کے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے منگل کے روز کہا کہ یروشلم یا اس کے مقدس مقامات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مطلب علاقائی جنگ ہو گی۔نصراللہ نے کہا ، جب مقدس مقامات کو شدید خطرات لاحق ہیں تو کوئی سرخ لکیر نہیں ہیں۔" مزاحمت کی تمام تحریکیں پیچھے بیٹھ کر یہ نہیں دیکھ سکتی کہ مقدس مقامات کو خطرہ ہے۔"

نصراللہ نے یہ بھی کہا کہ لڑائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے اپنی راکٹ صلاحیتوں میں بہت زیادہ ترقی کرلی ہے ، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی فوجی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ، "حماس کے پاس 11 دن تک راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت موجود تھی اور وہ اسے جاری رکھ سکتے ہیں۔"

دس مئی سے شروع ہو کر گیارہ دنوں تک چلنے والی جنگ کے دوران غزہ میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں 248 افراد ہلاک ہوئے جن میں 66 بچے شامل ہیں جب کہ 1948 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں