غزہ میں گھر کے ملبے پر ننھے حماد کی سالگرہ
11:04 AM, 26 May, 2021
غزہ ( ویب ڈیسک ) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت کے بعد فلسطینی عوام اپنی روزمرہ زندگی کی طرف آنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسے موقع پر چند ایسی تصاویر دنیا کے سامنے آئی ہیں جنہیں دل دہلا کر رکھ دئیے ہیں اور اقوام متحدہ کے سوچنے کیلئے بہت سے در وا کردئیے ہیں ٗ غزہ میں ایک 13 سالہ بچے محمود کی سالگرہ اس کے والد جہاں رید سوبیح اور دیگر خاندان والوں نے کچھ اس طرح سے منائی کہ ان کا گھر ملبے میںتبدیل ہو چکا ہے اور انہوں نے اسی ملبے پر اپنے بچے کی سالگرہ منائی۔اس تصویر میں واضح طور پر یہ پیغام دیکھا جا سکتا ہے کہ ظلم نے اس کنبے سے ان کے گھر کی چھت چھین لی ہیں ٗ اس کا مکان ایک ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن وہ فلسطینیوں کے جذبہ کو نہیں توڑ سکا اور نہ ہی اس خاندان کے چہرے سے مسکراہٹ پر غائب کر سکا ہے۔اسی طرح ایک اور تصویر میں غزہ کی پٹی کی ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے اوپر ایک حجام کرسی جمائے اپنی دکان شروع کر چکا ہے ٗ ہاشم نامی حجام کا کہنا ہے کہ اس کا سیلوں ہی اس کی واحد کمائی کا ذریعہ تھا ٗ اس کی دکان تباہ ہو چکی ہے لیکن اس کے حوصلے بلند ہیں۔