جان سینا نے تائیوان کو ملک کہنے پر معافی مانگ لی

12:00 PM, 26 May, 2021

حسان عبداللہ

نیویارک (ویب ڈیسک) فاسٹ اینڈ فیوریس کے اداکار اور ریسلر جان سینا نے اپنی چینی مداحوں کی ناراضگی کے بعد سوشل میڈیا ویڈیو میں معذرت کر لی۔

سینا نے رواں ماہ کے شروع میں تائیوان کے ایک نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں تائیوان کو "ملک" کہہ دیا تھا تاہم اب انہوں نے اس بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے۔

سینا نے اپنے چینی ویبو اکاؤنٹ پر اپنے 600،000 مداحوں سے کہا "میں نے غلطی کی ہے ، مجھے ابھی کہنا چاہئے "یہ بہت اہم ہے، میں چینی لوگوں سے پیار اور احترام کرتا ہوں۔" "مجھے اپنی غلطیوں پر بہت افسوس ہے۔ میں بہت معذرت خواہ ہوں. آپ کو سمجھنا ہوگا کہ میں چین اور چینی لوگوں سے پیار اور احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا لازمی حصہ قرار دیتا ہے اور  تائیوان کو آزاد ریاست کی حیثیت سے مسترد کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، تائیوان کے بارے میں بین الاقوامی بیان بازی میں شدت آرہی ہے۔

مزیدخبریں