پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،26مئی2021

01:00 PM, 26 May, 2021

احمد علی
سپریم کورٹ نے جسٹس عیسی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں، ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی، رجسٹرار آفس کا اعتراض نے لگا دیا۔ صدر، وزیراعظم، وزیرقانون نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں، نظرثانی درخوستیں ایف بی آر اور شہزاد اکبر نے بھی دائر کی تھیں۔پنجاب اسمبلی میں پانی کے مسئلہ پر ایوان میں گرما گرمی، رکن صوبائی اسمبلی شیخ علاؤالدین کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اندر پنجاب کے خلاف سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ہماری حکومت کی جانب سے جو ردعمل دیا جانا چاہیے تھا وہ میڈیا پر سامنے نہیں آیا۔ پنجاب کا مقدمہ کون لڑے گا۔ ہم قربانی بھی دیتے ہیں اور الزام بھی ہم پر لگتا ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے وارڈ بوائے واجد علی شہید ہو گئے۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق واجد علی وارڈ بوائے کئی دنوں سے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں زیر علاج تھے۔این سی او سی نے 19 سال سے زائد عمر کے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکیسن لگانے کا اعلان کر دیا۔ 19سال کی عمر کے تمام شہری اب کووڈ ویکسین لگانے کےلیے خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کا مطالبہ، سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دن سے کیسز5فیصد سے کم ہوکر تین فیصد ہوگئے۔
مزیدخبریں