لاہور: لڑکی سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

03:20 PM, 26 May, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں درندوں کا راج، لڑکی کو پہلے اغوا کیا پھر اجتماعی زیادتی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا اغوا 7 ملزمان نے کیا۔ اغوا کے بعد لڑکی کو چوہنگ کے علاقہ میں اجتماعی زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔یہ بھی پڑھیں - شکارپور کچے کے علاقہ میں پکے آپریشن کا فیصلہراہ گیروں نے لڑکی کو غیر حالت میں دیکھا اور اٹھا کر جناح ہسپتال پہنچایا۔ پولیس نے میڈیکل کے بعد لڑکی بیان قلم بند کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر تھانہ چوہنگ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ لڑکی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور کے علاقے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پڑھنا مت بھولیں - میو ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن بیٹھاوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
مزیدخبریں