علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا، ویڈیو وائرل
06:33 AM, 26 May, 2022
سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنواتے اور اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور پولیس اہلکار کو پکڑ کر اکساتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ https://twitter.com/JalalQazi/status/1529511998433763329?s=20&t=_a2nMTyyQdokqvKs1FjCiQ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر بھی اکسایا۔