کشمیر کا نعرہ لگائیں انہیں گانا گفٹ کرونگا:ابرار الحق

12:38 PM, 26 May, 2022

احمد علی
پاکستان کے مایا ناز گلوکار ابرار الحق نے شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’ بالی وڈ کے تمام اداکار نعرہ لگایں کہ کشمیر کو آزاد ہونا چاہیے، وہاں پر لوگوں سے کیا جانے والا ظلم و ستم بند ہونا چاہیے تو میں ان کو گانا گفٹ بھی کردوں گا‘۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ اداکاروں کو گانا گفٹ کرنے کی مشروط پیشکش کردی۔دھرما پروڈکشن نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا کہ جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور زمانہ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ'میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق بھی رکھتا ہوں'۔ مگر اب سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے کہ جس میں انہوں نے اپنی فلم کا گانا کاپی کیے جانے سے متعلق بات کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ شخصیات اربوں روپے کا سرمایہ لگاکر موویز تو بنالیتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنا کونٹینٹ نہیں ہوتا، ان کے پاس کوئی کریٹیوٹی نہیں ہوتی، مجھے بھی لوگوں نے بتایا ہے کہ میراگانا بالی وڈ نے چوری کیا ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ ایک تو انہوں نے اتنا برا گانا بنایا ،میں ایسے نہیں بنانا چاہتا تھا لیکن چونکہ انہوں نے میرے گانے سے اربوں روپے کمانے ہیں تو کیوں نہ میں اس پیسے کو سہارا ٹرسٹ میں دوں جس کے لیے میں امریکا ،بھارت اور پاکستان تینوں جگہ وکیلوں سے مشورے کررہا ہوں۔
مزیدخبریں