فرح خان کیس میں کیس میں اہم پیشرفت چار افراد طلب

02:49 PM, 26 May, 2022

احمد علی

اسلام آباد : سابق خاتون اوّل کی دوست فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس ضمن میں نیب لاہور نے چار افراد کو 30 مئی کو بیان کیلئے طلب کیا ہے۔طلب کیے جانے والے افراد میں منیر،آصف، وقار اور مظاہر بیگ ہیں۔چاروں افراد کو ایک ساتھ اور آج ہی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں پتہ چلا ہے کہ آپ کے پاس ملزمہ فرح خان سے متعلق ثبوت اور ریکارڈ موجود ہےملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم کے ثبوت اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور بینش نعمان کے دستخط سے جاری کئے گئے ہیں نوٹس میں چاروں افراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور عدیل احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں