حکومت کا پٹرول 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

04:54 PM, 26 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے، عمران خان کے فارمولا پر جاؤں تو پیٹرول205روپے لیٹر ہو جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے، جیسےہی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا قیمتیں نیچے آئیں گی،ہم سمجھتے ہیں فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان پہنچے گا، حکومت پاکستان نےیہ مثبت قدم اٹھایاہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی نئی قیمت174روپے15پیسے ہو جائے گی، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 179روپے86پیسےہوجائےگی، وزیراعظم شہبازشریف نے یہ مشکل فیصلہ لیا ہے۔
مزیدخبریں