سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تقریر کے ساتھ ہزیمت کا سامنا

06:37 PM, 26 May, 2024

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کی شب ایک بڑے کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہیں۔

لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان پر آوازیں کسی جاتی رہیں۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے ان کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔

سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا عہدِ صدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں میں بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار ان کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔

مزیدخبریں