عمران خان رہا نہیں ہونگے کیونکہ،،، صحافی محمدمالک نے بڑا دعویٰ کردیا

09:57 PM, 26 May, 2024

ساجد خاں

(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی محمدمالک نے کہا اس وقت  اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات کرنے میں بالکل بھی انٹرسٹیڈ نہیں ہے، عمران خان ابھی باہر نکلتےنظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی اور عدلیہ کا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ چل رہا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی محمدمالک نے کہا کہ اس وقت حکومت اچھی پوزیشن پر ہے  ان کو پتہ ہے جون، جولائی میں اس ملک میں کبھی کوئی تحریک نہیں چلی، اگست، ستمبر میں جا کر تحریکیں شروع ہوتی ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کو جتنی مار پڑی ہے وہ سڑکوں پر آنے کے قابل نہیں ہے،اب پی ٹی آئی اور عدلیہ کا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ چل رہا ہے، حکومت تو دنوں جگہ بینیفشری ہے  ان کا کچھ بھی داو پر نہیں لگا ان کو یہ پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کو لوگ خود ہی روکیں گے۔

محمدمالک نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو پتہ ہے جب بجٹ آئے گا مزید ناراضگی ہوگی، پریشر اس وقت انسٹیٹیوشن پر ہے اور ان کو بڑے فیصلے کرنے ہیں,بندگلی کی جو باتیں مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جاتی ہیں وہ کہتے ہیں ایک فارمولا پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، 5 سال نہیں 3 یا ساڑھے 3 سال بعد الیکشن کرلیں تاکہ ہمیں بھی کچھ ٹائم مل جائے ہم پرفارمنس دکھا سکیں، اگر عمران خان کو لگتا ہے ان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے اور وہ آکر خاموش بیٹھیں گے تو ان کی پاپولیرٹی پر فرق پڑے گا۔

محمدمالک نے دعویٰ کرتے کہا اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات کرنے میں بالکل بھی انٹرسٹیڈ نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے الیکشن نہیں لڑنا ان کو ملک کی فکر ہے بانی پی ٹی آئی اپنی سیاسی مقبولیت کی فکر کریں، اس لئے سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے، ابھی بانی پی ٹی آئی باہر  آتےنظر نہیں آرہے۔

مزیدخبریں